کھیل

ہنزہ میں بین الاقوامی میراتھن ریس کا انعقاد، منشیات کے خلاف شعور کی بیداری کا پیغام دیا گیا

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) سیرینا ہوٹلز کی زیر نگرانی آغاخان سوشل و یلفیربورڈ اور زیڈ ایڈونیچراور پاکستان یوتھ آوٹ ریچ کے تعاون سے ہنزہ میں بین الاقومی سطح پر میرا تھن ریس کا انعقاد ہوا جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔یہ میر تھن ریس تین مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلے مرحلے میں42کلومیٹر کا فاصلہ طے کر نا تھا جس میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون اور مرد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسرے مرحلے میں 10کلومیٹر جبکہ تیسرے مرحلے میں 5کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا مقامی کھلاڑیوں نے پوزیشن حاصل کر لیں ۔میر اتھن ریس رکھنے کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں خصوصاً منشیات کے خلاف مہم چلانا تھا۔ انتظامیہ سرینہ ہو ٹلز۔ سرینہ ہوٹلز نے گزشتہ دنوں کریم آباد ہنزہ میں Sports Diplomacy Initiativeکے زیر سایہ آغاخان سوشل ویلفئیر بورڈ برائے پاکستان (AKSWBP)، پاکستان یوتھ آؤٹ ریچھ (PYO)اور Z Adventuresکے تعاون سے پہلا سرینہ ہوٹلز میراتھن 2016 کا انعقاد کیا ۔سرینہ ہوٹلز کے Sports Diplomacy Initiative کاہنزہ میں ایک ہفتے بھر کا مہم تھا اور یہ اس علاقے میں ہونے والا سب سے پہلا ہائی الٹیچوڈ میراتھن تھا جس میں سپین ، جرمنی اور جاپان کے بین الاقوامی کھلاڈیوں نے شرکت کی۔آغا خان سوشل ویلفیئر بورڈ برائے پاکستان(AKSWBP) نے پورے علاقے میں اس مہم کی تشہیر کی اور انتطام کیلئے والنٹئیرز فراہم کی ۔AKSWBPایک غیر منافع بخش ، رضاکارانہ ادارہ ہے جو غریب اور غیر محفوظ لوگوں کے سماجی بہبود ی تحریکوں کی مددکرتا ہے۔سرینہ ہوٹلز بھی ایسی ہی بصارت کا فروغ دیتی ہے جیسے PYOاور Z Adventures نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کوشش کرتی ہے۔ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ ؔ میراتھن کے بعد ایک Prize Distribution Ceremony اورکلچرل شو Serena Inn ہنزہ میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے تمام Categoriesمیں جیتنے والوں کو انعام تقسیم کی۔ فُل میراتھن 42کلومیٹر میں مرد وں میں Semjon Parkerاور عورتوں میں Nadine Gill جو کہ جرمنی سے تھے نے پہلا انعام جیتا ۔ 10 کلو میٹر میراتھن میں مردوں میں رضوان کریم اور عورتوں میں کشور کریم نے انعام جیتا۔ 5 کلو میٹر میراتھن میں مردوں میں ساجد حسین اور عورتوں میں مِس نملہ نے پہلانمبر لے لیا۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے میراتھان کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کلاز ویسٹ فال نے کہا کہ وہ میراتھان سے بہت لطف اندوز ہوئے اودنیا کے 118ملکوں میں سے پاکستان میں میراتھن میں حصہ لیناایک ناقابل یقین بات ہے۔اس موقع پرعوامی حلقوں نے کہا کہ سرینہ جیسے ادارے بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں جو "Say NO to Drugs” جیسے تحریکوں کو مدد اور فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اورمختلف ٹورنمٹس کی میزبانی اور مالی مدد کر کے صحت مند طریقِ زندگی کی حوصلہ افزائی کرسکتی ہے جو ثقافتی امتیاز سے بالاتر لوگوں کو قریب لاتی ہے۔ سپورٹس کیلئے پورے عالم ہر طبقے میں ایک جوش پایا جاتا ہے جو ثقافتی اور زبانی امتیازوں سے بالا تر لوگوں کو قریب لاتی ہے۔سپورٹس اور کھیل کود کی سرگرمیاں نوجوانوں میں قائدانہ ، مل کر کام کرنے اورکمیونیکیشن سکلز پیدا کرتی اور زندگی کے ہر مرحلے میں کامیاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button