نوجوان

شگر بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

شگر(نامہ نگار)کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے میں سکاؤٹس کی اہمیت سب سے اہم ہے۔ شگر بوائزسکاؤٹس کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ان کی مناسب تربیت کیلئے فوری اقدامات کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر فہد ممتاز نے شگر بوائز سکاؤٹس کی وفد سے ملاقات میں کہی۔شگر بوائز سکاؤٹس کی چیف محمد علی منتظر کی قیادت میں سکاؤٹس وفد نے ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکٹر فہد ممتاز سے ان آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں بوائز سکاؤٹس کی جملہ مسائل اور ان کی شگر میں خصوصا محرم اور دیگر ایام میں خدمات پر گفتگو ہوئی ۔ محمد علی منتظر نے شگر بوائز سکاؤٹس کی مسائل اور خدمات اور کارکردگی سے ڈی سی شگر کو آگاہ کیا۔انہوں نے گذشتہ محرم میں پولیس نفری کی کمی کے باؤجود شگر میں سکیورٹی کی تمام امور سنبھالنے اور خدمات انجام دینے اور بوائز سکاؤٹس کی تربیتی امور سے ڈی سی کو روشنا س کرایا۔ اس موقع پر سکاؤٹس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی نے مسائل کو حل کرنے اور ان کی مناسب تربیت کیلئے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button