متفرق

تحصیل اشکومن کے علاقے اسمبر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا انکشاف

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ نالہ اسمبر کے جنگل کی بے دریغ کٹائی،اسمبر ہی کے چند افراد سال کے بارہ مہینے قیمتی لکڑی کا ٹ کر فروخت کرنے میں مصروف ہیں،متعلقہ حکام کو بذریعہء ٹیلی فون بھی آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی ،موضع شولجہ کے رہائشی عطاالللہ ودیگر نے میڈیا کو دئے گئے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسمبر جنگل کی بے دریغ کٹائی جاری ہے جس میں اسمبر کے دس افراد ملوث ہیں ۔یہ افراد سال بھر جنگل کی لکڑی چوری چھپے کاٹتے ہیں اور بعد ازاں گراری کے زریعے پکورہ اور دیگرمقامات پر لاکر فروخت کررہے ہیں ۔بیان کے مطا بق اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے ذمہ داروں کو بذریعہ ٹیلی فون بھی اطلاع دی گئی لیکن ان افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔یاد رہے کہ مذکورہ نالے سے بغیر پرمٹ درخت کاٹنے پر پابندی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button