کھیل

بھارتی سورما کو شکست دینے والا پاکستانی سٹار علومی کریم شاہین وطن واپس پہنچ گیا

گلگت(ارسلان علی)دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی سورما کو شکست دینے والے پاکستانی اسٹار علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان کے دور آفتادہ گاؤں وادی شمشال گوجال ضلع ہنزہ سے ہے ۔ علومی کریم شاہین نے ایونٹ میں مسلسل 4 برسوں سے ناقابل شکست بھارت کے یدوندر سنگھ کو شکست دی ۔ علومی کریم کا پاکستان پہنچنے پر مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حریف کو ہرانے کا یقین تھا اور اپنی جیت کشمیر کے نام کرتا ہوں جب کہ ہمیں آج تک کسی نے سپورٹ نہیں کیا، ہم رمضان میں روزہ کھول کر سحری تک ٹریننگ کرتے تھے۔ ایونٹ میں کامیابی اللہ کی مہربانی یہ سب ان کے والدین کی دعا کا نتیجہ ہے جب کہ ایونٹ میں شرکت اور پریکٹس کے دوران ان کی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق مسلسل خبریں مل رہی تھیں۔واضح رہے 25 سالہ علومی کریم شاہین ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں جب کہ ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں۔علوی کریم کی اس شاندر کامیابی پر گلگت بلتستان کے عوام کا سر فخر سے بلند ہو ا ہے اور عوامی حلقوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے سپورٹ کیا جائے اور اعلیٰ اعزازات سے نوازا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button