متفرق

مشینوں کی بار بار خرابی اور لوڈشیڈنگ سے اشکومن کے عوام عاجز آگئے، 10 اگست کو دھرنا دینے کی دھمکی

چٹورکھنڈ(نمائندہ خصوصی )اشکومن پاؤر ہاؤس کی مشینوں کی بار بار خرابی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اشکومن کے عوام سیخ پا ہوگئے۔10 اگست تک محکمہ برقیات غذر کو وقت دیا گیا اور متنبہ کیا گیا کہ تب تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور سابقہ شیڈول برقرار نہ رکھا گیا تو 10 اگست 2016 ؁ سے چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں دھرنا دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تقریبا ایک مہینے سے اشکومن پاؤر ہاؤس کے مشینوں کی بار بار خرابی اور اشکومن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے تنگ آکر اشکومن کے عمائدین اور معتبرین کا ایک ہنگامی اجلاس چٹورکھنڈ میں منعقد ہوا جس میں محکمہ برقیات ضلع غذر کے خلاف متوقع دھرنے پر گفت و شنید کیا گیا اور تمام اکابرین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ 10 اگست 2016 ؁تک محکمے برقیات کو مشینوں کو مزید بہتر کرنے کیلئے وقت دیا گیا مذکورہ تاریخ تک لوڈ شیڈ نگ ختم نہ ہونے اور سابقہ شیڈول بحال نہ ہونے کے صورت میں 10 اگست سے چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button