سیاست

عوامی ورکرز پارٹی نے ہنزہ ضمنی انتخابات کے لئے اخون بائی کو امیدوار نامزد کردیا

گلگت (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ نے ضمنی الیکشن ہنزہ کےلئے اخون بائی کو امیدوار نامزد کیا۔اخون بھائی ۱۹۹۰کی دہائی میں پروگرویسو سیاست سے وابسطہ رہا۔ کراچی یونیورسٹی سے بین الاقوامی سیاسیات میں ایم اے کرنے کے بعد مختلف تعلیمی اداروں مِیں تدریس کے فرائض انجام دیتا رہا۔گزشتہ انتخابات میں کامریڈ باباجان کے انتخابی مہم چلانے سے منع کرنے پردرس و تدریس کے عمل سے علیحیدگی اختیار کیا اورعملی میں حصہ لینا شروع کیا۔

کامریڈ اخون بھائی کا تعلق گوجال سے ہے۔پہلی بار ہنزہ کے سیاست میں عوامی ورکرز پارتی نے انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں کو عزت بخشنا شروع کیا ہے۔اس سے پہلے عوامی ورکرز پارٹی کے کامریڈ باباجان کو الیکشن میں لایا گیا اور پسے ہوئے طبقات کے نمائیندہ جماعت ہونے کے عملی ثبوت پیش کی۔باباجان کے الیکشن کمپین میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لئے اور حکمرانوں کے ناک میں دم کئے۔باباجان کو ایلکشن کےلئے نااہل قرار دینے کے بعد لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ عوامی ورکرزپارٹی اس الیکشن میں حصہ نہیں لے گی مگر اخون بھائی کو میروں اور وزیروں کے مقابلہ میں لا کر عوامی ورکرز پارٹی نے محنت کشوں اور نچلے طبقہ کے حقیقی جماعت ہونے کے عملی اقدامات کئے ہیں۔

جیل میں قید عوامی ورکرز پارٹی کے انقلابی رہنما باباجان نے کہا ہپے کہ جدوجہد جاری وساری ہیں اور ان میروں ،وزیروں اور وقت کے یزیذ حکومت کے مقابلہ میں ایک عام اور غریب ساسی ورکر کو لیکر عوامی ورکرز پارٹی میدان میں ائی ہے اگر عوام اور نوجوانوں کے تعاون رہی تو ہنزہ سے پیسے،برادری،نسلی،لسانی اوردوسروں سے تعصب کے سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرینگے۔

کامریڈ باباجان نے اخوان بھائی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں اخوان بھائی کو سپورٹ کرنے کےلئے اپیل کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button