صحت

حسن آباد کتی شو میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام، ادویات بھی تقسیم کی گئیں

سکردو (سرور حسین سکندر ) الخدمت ویلفیر سوسائٹی مہدی آباد (رجسٹرڈ) کی جانب سے حسن آباد کتی شو میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے سرجن (آرتھوپیڈک )ڈاکٹر ناصر حسین اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام حسن نے سنکڑوں مریضوں کا معائینہ کیا اور ان میں مفت ادویات تقسم کی گئی۔اس حوالے سے الخدمت کے صدر منور علی نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے کے پی این کو بتایا کہ الخدمت کے ممبران کی بھر پور کوشیش تھی کہ بلتستان کے مختلف پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے جس کے پیش نظر فری میڈیکل کیمپ کا آغاز حسن آباد کتی شو سے کیا ہے کیونکہ یہاں کے مریضوں کو سنکڑوں میل سفر کر کے سکردو جا نا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان مریضوں کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ 21 جولائی کو الخدمت کی جانب سے ایک اور فری میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سکردو ہیڈ کورٹر ہسپتال کے مزید اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو مدعو کیا ہے جس کا انعقاد علاقہ داپا میں کیا جائے گا کیونکہ کیمپ کا انعقاد وہاں کرنے سے علاقہ داپا کے علاوہ چھٹ پا اور ما بروق کے مریض مستفید ہو سکیں گے ۔انہوں نے حسن آباد (سندو) میں میں کامیاب کیمپ کے انعقاد پرڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے سرجن (آرتھوپیڈک )ڈاکٹر ناصر حسین اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام حسن کے علاوہ ڈی ایچ او کھرمنگ ڈاکٹر مبشرکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاکیونکہ انہوں نے کیمپ کی انعقاد اور کامیابی میں کافی حد تک معاونت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button