صحتگلگت بلتستان

چلاس: غیر معیاری، ناقص اور مضر صحت قرار پانے والے بسکٹ کے دو برانڈ پر پابندی عائد کر دی گئی

چلاس (مجیب الرحمان) غیر معیاری، ناقص اور مضر صحت قرار پانے والے بسکٹ کے دو برانڈ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کسی کے پاس پایا گیا تو اس کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاجروں کو اس حوالے سے مطلع کیا جا چکا ہے اور چھاپہ مار کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔عوام کی صحت سے متعلق کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔شہر میں گرانفروشوں اور ناقص اشیاء بیچنے والے سوداگروں کے گرد گھیرا تنگ کر دینگے۔ بازار میں آوارہ مال مویشیوں کی وجہ سے بھی ٹریفک مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ پابندی لگا کر شہر کو مثالی بنائینگے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے دیامر پریس کلب کے اراکین سے گفتگو میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،میڈیا کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ صحافی مسائل کی نشاندہی کریں فوری ایکشن لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چلاس شہر میں ہر چیز کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ لوہے کے پائپ کی قیمتیں بھی تعین کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں سے زائد رقم نہ بٹور سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بازار میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغازجلدکر رہے ہیں۔شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button