متفرق

دریا شگر بپھر گیا، بہا نامی گاوں میں کٹاو سے تباہی مچ گئی

شگر(عابد شگری)دریائے شگر بہاء کے مقام پر بپھر گیا۔شگر کے یونین کونسل الچوڑی کے آخری گاؤں بہاء میں دریائی کٹاؤ سے تباہی مچ گئی۔دریائی کٹاؤ کی زد میں آکرزرعی و غیر زرعی اراضی کیساتھ سینکڑوں سفیدے دریاء برد۔لوگوں کو لاکھوں کا نقصان۔اب تک کسی سرکاری عہدیدار نے موقع ملاحظہ کرنے اور لوگوں کو تسلی دینے کی زحمت نہیں کی۔ تفصیلات کیمطابق یونین الچوڑی کے آخری گاؤں بہاء میں دریائے شگر بپھر گیا ہے ۔ جس کی زد میں آکر ابتک کئی کنال اراضی سمیت سینکڑوں سفیدے کے درخت دریاء برد ہوچکے ہیں ۔جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے۔ دریائی کٹاؤ اب بھی جاری ہے۔ ضلعی سطح پر دریائی کٹاؤ کو روکنے اور لوگوں کی مال اور اراضیوں کی حفاظت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیا ۔ اور نہ ہی کسی سرکاری عہدیدار نے موقع ملاحظہ کرنے کی زحمت کی ہے۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حخام سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے شگر کے بے رحم کٹاؤ کو روکنے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیا جائے اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button