دولت کریم نے وزیر بیگ کے حق میں انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

دولت کریم نے وزیر بیگ کے حق میں انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر )حلقہ 6سے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گو جا ل سے امید و ار دولت کر یم نے کا میاب مذاکرات کے بعد و زیر بیگ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا اور پیپلز پارٹی کی کامیا بی کیلئے اپنے حلقہ احباب کے سا تھ ملکر نامزد امیدوار کے حق میں کمپئین چلانے کی ذمہ داری بھی اٹھالی ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صو با ئی صد ر امجد حسین ایڈووکیٹ، سینئر نا ئب صدر جمیل احمد، سینئر رہنماء رضی الد ین رضوی اور ایو ب شاہ نے دولت کریم کی دستبرداری کو قر بانی قرار دیا اور پیپلز پارٹی کی حمایت پر سب ڈویژن گو جال کے تمام عما ئد ین اور پیپلز پارٹی کے مقا می قائد ین جناب سفربیگ ،علی نظر ،فضل ،حاجت محمد، محمد قربان ،سلطان کریم اور دیگر نے کریم کاشکریہ ادا ء کیا۔

پیپلز پارٹی گو جال کے عما ئدین کے ساتھ پیپلز پارٹی نے یہ عہد کیا ہے کہ آ ئند ہ الیکشن سے قبل گو جال سب ڈویژن کیلئے الگ انتخابات اور نشست حاصل کرنے کیلئے پی پی پی اپنا کردار ادا کرے گے۔

انہوں نےاگلاجنرل الیکشن گوجال کے الگ حلقہ سے گو جال کے لیڈرشپ کے زریعے لڑنے کا عہد کیا اور عہد کیا کہ گو جال کی تعمیر و تر قی میں پیپلز پارٹی بھر پو ر کردار ادا کریگی ۔

اس مو قع پر دو لت کریم نے کہاہے کہ میں اپنی تمام تر خدمات اور ضلاحیتوں کو بر و ے کار لا تے ہوئے ہنزہ گوجال میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پر چم کو بلند رکھنے کیلئے ہر قسم کی قربانی سےدریغ نہیں کر و نگا ۔انہوں نے مز ید کہا ہے کہ میر ے دستبرداری کے اقدام سے پی پی پی کی کامیابی ثابت ہوگی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔