متفرق

ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پوری کوشش کریں گے، دس پولنگ سٹیشنز حساس ہیں، آئی جی ظفر اقبال

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) ہنزہ ضمنی انتخابات امن امان سے مکمل کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے جس کے لئے نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے پولیس کے نفری کو تعینات کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی ظفر اقبال اعوان نے ہنزہ میں میڈ یا کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام پرامن ہیں اور انشاللہ ہمیں توقع ہے کہ ضمنی انتخابات کو امن امان سے انجام تک پہنچانے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔

آئی جی ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ریٹرنگ افسر کی جانب سے ہنزہ ضمنی انتخابات ہنزہ حلقہ 6میں 64پولنگ اسٹیشن قائم جس میں سے 10احساس پولنگ اسٹیشن قرار دئے گئے ہیں جن پر سیکورٹی ہائی الرٹ کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر سیکیورٹی اداروں کی مدد بھی لی جا ئے گی۔

آئی جی پی ظفر اقبال اعوان نے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے علاقے میں ملکی سیاحوں کا رش حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے جس کے لئے ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری بنانے کے لئے کریم آباد، سوست، گلمت اور ہیڈ کواٹر علی آباد میں جوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button