خبریںمعیشت

شگر میں سیبک تھارن ڈیولپمنٹ برائے استحکام خواتین پروجیکٹ کا آغاز

شگر(عابدشگری) سیبک تھارن کو بہتر طریقے سے پراڈکٹ بناکر فروغ دینے سے نہ صرف خواتین کی طرز زندگی میں تبدیلی لاسکتے ہیں بلکہ اس سے کثیر ذرمبادلہ کماسکتے ہیں۔ ضلع شگر میں سیبک تھارن کے وسیع مواقع موجود ہے۔اسکے پودوں پر مشتمل وسیع و عریض میدانوں سے یہاں جانوروں کے سوا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں لے رہا۔ اگر اس کو صنعت کا درجہ دیکران کی مکمل پراڈکٹ بناکر مقامی و انٹرنیشنل مارکیٹ میں لایا جائے تو اس سے نہ صرف مقامی خواتین و کسانوں کو بہتر اور خاطر خواہ فائدہ ہوگا بلکہ اس سے کثیر زرمبادلہ کماسکتا ہے۔ مغرب سمیت دنیا بھر میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔یہ نہ صرف ادویات میں استعمال ہوتا ہے بلکہ یہ خود ہی کئی مہلک امراض خصوصا کینسر جیسے موزی مرض کیلئے دواہے۔ان خیالات کا ظہار ماؤنٹین ایریاز فارمر سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیبک تھارن ڈیولپمنٹ برائے استحکام خواتین پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ممبر اسمبلی عمران ندیم ،سابق سیکریٹری ہیلتھ راجہ حسن خان اماچہ،ڈائریکٹر ایگریکلچر ریاض احمداور دیگر نے کیا۔

ماؤنٹین ایریاز فارمر سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیبک تھارن ڈیولپمنٹ برائے استحکام خواتین پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب ہوئی تقریب میں پروجیکٹ منیجر جناب محمد شبیر اختر نے پروجیکٹ کے چیدہ چیدہ خدوخال پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایمبیسیڈر فنڈ پروگرام مالی معاونت فراہم کر رہا ہے اس پروجیکٹ کے ذریعے کل 120 خواتین جس میں سے یونین کونسل الچوری کے 60 اور دسو کے ساٹھ خواتین کو مقامی جھاڑی دار پودے سے تیار کی جانے والی قیمتی مصنوعات اور قابل دیدہ پیکیجنگ کے تیاری میں معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کی تربیت کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا۔ نیز پروجیکٹ مذکورہ خواتین کو کاروباری گروپ کی تشکیل میں بھی مدد فراہم کرے گا اور کاروباری گروپوں کو مقامی و قومی منڈیوں تک رسائی کرنے میں رابطے کا سہولت بھی فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو اچھی قیمت پر فروخت کر سکے۔ تاکہ نہ صرف تین خواتین کا ذریعہ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو بلکہ ساتھ ہی ساتھ یہ خواتین اپنے گھرانے اور معاشرے کے لئے استحکام کا باعث بنے۔

تقریب سے مافسو کے چیئرمین انجینئر طاہر حسین اور ڈائریکٹریگریکلچر ریاض احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔جبکہ مافسو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام نبی شگری نے پروگرام اور پروجیکٹ کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button