صحت

گلگت میں ہڈی جوڑ کے امراض کا شکار افراد کے لئے خصوصی تین روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز ہوگیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سٹی اہسپتال گلگت ڈاکٹر لطیف نے کہا کہ ہسپتال میں مستقل سٹاف کے کمی کا سامنا ہے پوری اہسپتال عارضی ملازمین چلارہے ہیں جبکہ ہسپتال کو سالانہ محدود بجٹ دیا جاتا ہے جس سے ہسپتال کے معاملات چلانے میں شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔ نہیں نے بتایا کہ آئے روز ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے ۔ ایسے میں حکومتی سطح پر سٹی ہسپتال کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے وہ بدھ کے روز میں سٹی ہسپتال میں معذور افراد کے لئے لگائے جانے والے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سٹی ہسپتال میں لگائے جانے والے اس فری میڈیکل کیمپ میں ملک کے ماہر ہڈی جوڈ ڈاکٹرز پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیر اور اس کی ٹیم مریضوں کی فری چیک اپ کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button