کھیل

شگر میں قدیم کھیل ‘دافنگ’ کا میلہ سجایا گیا

سکردو ( رجب علی قمر )حسن شہید ستارہ جرات کلچر سوسائٹی شگر کے زیر اہتمام بلتستان کے قدیمی کھیل (جشن دا فنگ ) شگر کے مشہور سیاحتی مقام جربہ ژھو میں کھیلا گیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان کاچو امتیاز حیدر خان سابق وزیر پلانینگ گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ،اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر خان ،پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آزاد و دیگر شخصیات شریک تھے اس موقع پر بلتستان کے قدیم کھیل دا فنگ کا افتتاح کرتے ہوئے مہمانان نے نشانہ بازی کا مظاہرہ کیا مہمانوں کے دافنگ بازی کے بعد شگر کے دو ٹیموں ستارہ جرات اے اور ستارہ جرات بی کے درمیان مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے دا فنگ مقابلے میں ستارہ جرات اے نے میچ جیت لیا اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو راجہ محمد اعظم خان ،اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر جان ،صدر پریس کلب سکردو محمد حسین آزاد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیا تقریب انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی راجہ اعظم خان نے کہا کہ دا فنگ کا کھیل پورے بلتستان میں تقریبا ختم ہوگیا تھا لیکن آج حسن شہید ستارہ جرات کلچر سوسائیٹی کی جانب سے اس قدیمی کھیل کو دوبارہ زندہ کرکے اچھی روایت قائم کی ہے بلتستان کے اس قدیم روایتی ورثے کی خاتمے پر مجھے بہت دکھ تھا لیکن آج سے اس کھیل کے دوبارہ زندہ ہونے سے علاقے میں کلچر اور قومی کھیل کو مزید فروغ ملے گا اس موقع پر حسن شہید کلچر سوسائٹی کے ممبران اقبال کمال ،خادم دلشاد ،اقبال ترانگپا ،اختر بھائی کی جانب سے اچھے انتظامات کرنے پر مہانان نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button