ہنزہ(اکرام نجمی)گزشتہ دنوں BRSO کریم آباد ہنزہ کے زیر اہتمام ہنزہ میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمداور علاقے پر اس کے اثرات کے عنوان سے ایک سیمینار اور تقریری مقابلے کا انقعاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ تھے تقریب میں ہنزہ کے مختلف سماجی اور فلاحی اداروں کے صدور اور علاقے کے عمائدین کے علاوہ نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریری مقابلے میں بشرا اقبال نے پہلی سُنیلہ عا لم نے دوسری اور عظمہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کونسل ارمان شاہ نے کہاکہ BRSOکی جانب سے اس اہم موضوع پر پروگرام کا ا نعقاد کو سراہتے ہوئے BRSO کو مبارکباد دی اور اپنے تقریر میں مزید کہا کہ وقت کی نزاکت اور ضرورت کے مطابق بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے ایک اہم موضوع پرہنزہ کے تمام سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کوسیاحت کی موجودہ صورتحال اور اسکے نتیجے میں سماجی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر جائزہ لینے کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جو قابل تعریف اور قابل تقلید قدم ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ میں آج ممبر گلگت بلتستان کونسل بننے کے بعد پہلی بار ہنزہ کے یوتھ سے مل رہا ہوں۔
سیاحت گلگت بلتستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور سیاحت کو فروغ دیکر ہم گلگت بلتستان کو اور خاص کر ہنزہ کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں اور ہنزہ کو سیاحت کے لیے دنیا بھر میں مشہور کرنے میں ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے اداورں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ گلگت بلتستان خاص کر ہنزہ سیاح اس لیے آتے ہیں کہ یہاں کے لوگ ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔ اور مسلم لیگ نون کا بھی یہ منصوبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کوفروغ دیکر گلگت بلتستان میں سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے اور سیاحت کے فروغ کے لیے میں بھی اپنا بھر پورکردار ادا کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج سی پیک کی نگرانی خود کر رہی ہے اور میں یقین دلاتاہوں کہ اس منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان اور خاص کر ہنزہ کو ہوگا اور پاک فوج کی مدد سے ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں امن لایا ہے جس کی واضح ثبوت یہاں پر سیاحوں کی آمد ہے ۔
تقریب سے چیئر مین قراقرم ایریاڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن امجد ایوب نے کہاکہ ہنزہ میں ایسے موضوع پر سیمینارز منعقد کرنے کی شدید ضرور ت ہے کیونکہ سیاحت سے متعلق اہم امور کو مزید وضاحت سے سمجھنے کی ضرورت ہے ،اور میں نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحتی پالیسی (ٹوریزم پالیسی) لکھا ہے اور یہ تحریر ی انداز میں حکومت گلگت بلتستان کو بھیجا ہے حکومت اس مسودے پر غور کرے اور اس مسودے کو عملی جامہ پہنائے تو گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے
تقریب سے برگیڈیئر(ر) احسام اللہ بیگ نے کہاکہ ہمیں معیاری تعلیم کے ذریعے ہی زندگی کے مختلف میدانوں میں ترقی حاصل کر سکتے ہیں اور سیاحت کو بہتر انداز میں منظم کرکے علاقے کے عوام کی ترقی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں
آخر میں رحمت کریم ڈائیریکٹر BRSO نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے ہمیشہ علاقے کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو مواقعے اور وسائل فراہم کی ہیں اور آئندہ بھی ایسے اقدامات کئے جائینگے جس سے علاقہ میں ترقی آئے۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button