چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں یوم دفاع کو جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا ،ہائی سکول چلاس میں اس حوالے سے ایک اہم تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی تھے۔تقریب میں ضلع بھر سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اور سکول کے بچوں نے شرکت کیا ۔تقریب میں سکول کے بچوں نے یوم دفاع کے مناسبت سے ملی نغمے،تقاریر اور نظمیں پیش کیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی نے کہا کہ 6ستمبر کو پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان نے بھارت کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا کر اس عظیم دھرتی کی تقدس کو بچایا لیا ہے اور پاکستان کا نام دینا میں روشن کر دیا ہے ۔تقریب میں انہوں نے افواج پاکستان کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان