عوامی مسائل

ضلع کونسل نگر کے سینکڑوں ملازمین دو مہینوں سے تنخواہوں سے محروم، فاقوں کی نوبت آگئی

نگر( سٹاف رپورٹر)ضلع کونسل نگر کے سینکڑوں ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخوہوں سے محروم، گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی، تٖفصیلات کے مطابق ضلع کونسل نگر کے سینکڑوں ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کر دی گئی ہے جس کے باعث گھرون میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ ضلع کونسل میں غریب ملازمین ہے جو کی قلیل تنخواہوں میں اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اگر قلیل تنخواہ بھی وقت پر نہیں دی گئی تو گھر چلانا ان کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ملازمین کے مطابق دو ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی ، دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دی ہے، بڑی عید کی آمد قریب قریب ہے ایسے میں اگر تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تو ہمارے بچے زہنی ازیت کا شکار ہوجائینگے۔ ضلع کونسل کے ملازمین نے چیف سکریڑی ،وزیر بلدیات، سکریڑی بلدیات سے اپیل کی ہے کہ وہ عید سے پہلے پہلے تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ تاکہ قریب ملازمین کے گھر والے بھی عید کے مواقع پر اپنے خوشیاں منائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button