متفرق

ہنزہ، کار گہری کھائی میں گرنے سے بچی اور خاتون سمیت تین افراد جان بحق، تین زخمی ہوگئے

گلگت(ارسلان علی)ہنزہ میں بد قسمت کار سوار راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3افراد جان بحق 3شدید زخمی ۔مناپن تھانہ کے پولیس کے مطابق جمعہ کے روز کار ہنزہ ناصر آباد سے خانہ آباد کی طرف جارہی تھی ،گاڑی میں 7افراد سور تھے جو شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے جارہے تھے ۔گارڑی غلمت کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں موکوعلی ولد میر باز ہوٹل والا ساکن ناصرآباد ،اس کی بیوری اور 10سالہ بچی جان بحق اور 4افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں اور زخمیوں کو DHQگلگت منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کو طبعی امداد دی جارہی ہے ۔ زخمی ہونے ولوں میں عزیز ولد میون خان ساکن اوشکھنداس،نوشاد ولد سنگی خان ،عابدہ زوجہ عزیز اور نیت شاہ ولد میر باز شامل ہیں۔گاڑی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ہنزہ ناصر آباد سے بتایاجارہاہے اور زخمی ہونے ولوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے ۔وضح رہے خانہ آبادکو قراقرم ہائی وے سے ملانے والی سڑک خستہ حالی کاشکار ہے اور جہاں اس سے قبل بھی کہیں حادثات پیش آئے ہیں اور کہیں جانیں چلی گئی ہیں اور کہیں پسنجر گاڑیاں حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button