کھیل

ہنزہ پریمئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ گیا

ہنزہ(اسلم شاہ) ہنزہ پریمیئیر لیگ (HPL) کے پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیو کریم آباد شنوکشل کی ٹیم نے نومل گلگت کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفئی کر لیا جبکہ دوسرا سمی فائنل کا میچ وحدت کلب گلگت اور سلطان آبا د گلگت کے ٹیم کے درمیان کم روشنی کی وجہ سے 7 سات منٹ کا کھیل کل مورخہ 13 ستمبر تک ملتوی کیا گیا جبکہ اس دوران وحدت کلب گلگت نے ایک گول سکور کیا ہوا ہے اس سے پہلے نیو کریم آباد شنوکشل کی ٹیم اور نومل گلگت کے ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کئے جبکہ میچ کا فیصلہ پینلٹی سٹروک پر ہوا۔HPL کا فائنل 14 ستمبر کو کریم آباد پولو گرونڈ ہنزہ میں ہوگا جس کا مہمان خصوصی نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ ہنزہ پریمیئر لیگ مسلسل گزشتہ کئی سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے علاوہ چترال کی ٹیمیں بھی باقاعدگی سے حصہ لیتی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ گلگت بلتستان میں بہت مشہور ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: