محکمہ صحت گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر تبادلے

محکمہ صحت گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر تبادلے

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (فرمان کریم)محکمہ صحت وبہبود آبادی گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے کردئے گئے ہیں ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ احسان علی کے دستخطوں سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ڈاکٹر بسم اللہ خان کو ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت ریجن ،ایم ایس سٹی ہسپتال کشروٹ ڈاکٹر رشید احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ریجن کے ساتھ MNCHُپروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکا اضافی چارچ بھی دیدیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرسلیم الدین کو ڈپٹی ڈائریکٹر پلانگ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سروس گلگت کے ساتھ PPHIکے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارچ بھی دیاگیا ہے اسی طرح ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈنٹ سٹی ہسپتال گلگت کا تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چلاس کا ڈی ایم ایس لگایا گیا ہے اور ڈاکٹر گلاب شاہ کو سٹی ہسپتال کشروٹ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال گلگت بتادلہ کردیا گیا ہے اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹرتنویر احمد کو سٹی ہسپتال گلگت سے چلاس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے جبکہ چلاس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال سے ڈاکٹر معراج کو سٹی ہسپتال گلگت تبادلہ کردیا گیاہے اور سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹرلطیف احمد کو سٹی ہسپتال کشروٹ اور شہیدسیف الرحمن ہسپتال گلگت کے (ایم ایس) کا اضافی چارچ دیاگیا ہے جبکہ ڈاکٹر ناصرالدین کو ڈپٹی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چلاس کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔