اہم ترین

عوامی ورکرز پارٹی نے آغا علی رضوی کے خلاف شیڈول فور قانون سخت کرنے کے مطالبے کی مذمت کردی

گلگت ( پ ر ) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان نے پیپلز پارٹی کی طرف سے آغا علی رضوی پہ شیڈول فور کو سخت کرانے کے قرار داد کی شدید الفاظ میں مذمت کی، پارٹی کے سینئر رہنما اکرام جمال، بابا جان، آخون بایے، آصف سعید، ظہور الٰہی، ذوالفقار برچہ، نوید خان، رحیم خان اور عابد تاشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ متنازع علاقہ گلگت بلتستان پر شیڈول فور ، انسداد دھشت گردی، اور غداری کے قوانین لاگو ہی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کہ یہ علاقہ آئینی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں اور ہر پارٹی کو اس کے نفاذ کی مخالفت کرنے چاہیے جبکہ پیپلز پارٹی ان کالے قوانین کے ذریعے اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کی اپنی پرانی ریت برقرار رکھتے ہوئے آغا علی رضوی پہ شیڈول فور کو سختی سے لاگو کرنے کی سفارش کی ہے اس سے قبل سانحہ علی آباد میں عطاء آباد متاثرین میں باب بیٹے کے ریاستی قتل کے باوجود علاقے کے نوجوانوں پر دھشت گردی کے دفعات لگوا کر ان کی جوانی کے نو سال جیل میں ضائع کروا دیے ہیں۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان اس عمل کی پر زور مذمت کرتی ہے اور مطالبے کرتے ہے کہ اس قرارداد کو واپس لے کر معافی مانگی جائے اور خبردار کرتی ہے اگر آغا علی رضوی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی گئی تو عوامی ورکرز پارٹی پورے علاقے کی سطح پر شدید احتجاج کرے گی
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button