متفرق

سینئر جاوید اقبال غذر پریس کلب اور راجہ عادل غیاث غذر یونین آف جرنلسٹس کے صدور منتخب

غذر(پریس ریلز ) سینئر صحافی جاوید اقبال غذر پریس کلب کے صدر جبکہ راجہ عادل غیاث یونین آف جنرنلسٹس کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ۔ پریس کلب غذر میں ہونے والے انتخابات میں بیور و چیف کے پی این یعقو ب عالم طائی آخری لمحات میں جاوید اقبال کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ ہدایت شاہ غذر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری کریم رانجھا غذر یونین آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ سینئر صحافی دردانہ شیر اور معراج علی عباسی پر مشتمل کمیٹی نے الیکشن کمیشن کا کردار نبھایا ۔غلام نبی غذر پریس کلب کے سینئر نائب صدر ، سلیم شیرین نائب صدر منتخب ہوگئےْ۔

اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر پریس کلب غذر جاوید اقبال نے کہا کہ میں غذر پریس کلب کے تمام ممبران کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا میں صدارت کے لئے امیدوار یعقوب عالم طائی کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے انتہائی کشادہ لی اور خلوص کا اظہار کرتے ہوئے میرے حق میں دستبرداری کا اعلان کرکے ایک بہترین روایت برقرار رکھی اپنی پوری توانیاں غذرپریس کلب کے ممبران کی فلاح و بہبود اور رپورٹنگ کے شعبے کو مستحکم کرنے پر صرف کروں گا ۔

نومنتخب صدر یونین آف جنرنلسٹس غذر راجہ عادل غیاث نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے ۔ دلی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر یک جا ہوکر علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے موثر کردار ادا کریں ۔ غذر یونین آف جنرنلسٹس معاشرے سے ہر قسم کی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے پر عزم ہے عوام اور پریس کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں گے ۔

اس موقع پر الیکشن کمشنر غذر پریس کلب دردانہ شیر نے نومنتخب صدور اور کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ تقریب میں سینئر صحافی دردانہ شیر، غلام نبی ، ہدایت شاہ ، معراج علی عباسی ،یعقو ب عالم طائی جاوید اقبال ، راجہ عادل غیاث ، اکبر حسین اکبر اور سلیم شرین نے شرکت کی ۔ کریم رانجھا اپنے والد کی علالت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button