صحت

کومیلہ کوہستان میں ڈینگی سے بچاو کے لئے آگاہی ریلی کا انعقاد

کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان، محکمہ صحت اور پی آر سی ایس کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کوہستان کے مرکزی شہر کمیلہ میں ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت ایم پی اے عبدالستار نے کی ۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خورشید روشن ، سکرٹریPRCS ماہ نور خان نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ ریلی ضلعی کچہری داسو سے شروع ہوکر مرکزی شہر کمیلہ کے وسط میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی جہاں DMOریڈکراس احمد تاج نے ڈینگی پر بات کرنے کیلئے ڈاکٹر تاج محمد کو دعوت دی ۔ڈاکٹرتاج محمد نے اس موقع پر عوام کو ڈینگی کی بیماری اور اس سے بچاوں کے تدابیر سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے عبدالستار اور ڈپٹی کمشنر محمد آصف نے بھی اس مہلک بیماری سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button