کھیل

نیورنگا پریمئر لیگ کے فائنل میچ میں ‘زونگ یولتر’ نے کامیابی حاصل کرلی

سکردو(سپورٹس رپورٹر)نیورنگاہ پرئمیر لیگ 2016 زونگ یولتر نے فتح کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ گذشتہ ایک ہفتے سے جاری پرئمیر لیگ کا فائنل زونگ یولتر اور سما سٹار کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع سکردو ندیم ناصر تھے، مہمان خصوصی سے میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان پر دوستانہ میچ کھیلنے پر زور دیا، انہوں نے جیتنے والی ٹیم کے لئے 5 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کی ٹیم کےلئے 3 ہزار روپے اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کےلئے 5 ہزار روپے کے انعامات کا اعلان کیا،بعد ازاں فائنل میچ کھیلا، زبردست کشمکش کے بعد دونوں ٹیموں مقررہ وقت میں ایک ایک گول کر سکے جس کے بعد پلنٹی کیکس پر میچ کا فیصلہ کیا گیا جس میں زونگ یولتر نے ایک گول کی برتری حاصل کر لی، پلنٹی کیکس میں دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں نے شروع کے 5کیکس ضائع کر دئے۔

شاندار کارکردگی کی بنیاد پر زونگ یولتر کے احمد علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ یا گیا جبکہ سما سٹار کے عابد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس موقع پر جونیئرز کی ٹیموں لیٹل سٹارز اور بلیو سٹاز کو بھی ٹرافی دی گئی، مہمان خصوصی ندیم ناصر ڈی سی سکردو، میزبان آغا محمد علی شاہ رہنما مسلم لیگ نون ، سرکردہ کشمراہ حاجی احمد اور نیورنگاہ سپورٹس کلب کے چیئرمین وزیر مختار انجم نے انعامات تقسیم کئے جبکہ مہمان خصوصی اور میزبان نے فاتح ٹیم زونگ یولتر اور دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم سما سٹار کو ٹرافیز دیں۔ تقسیم انعامات کے بعد جیتنے والی ٹیم زونگ یولتر نے جیت کا جشن منایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button