متفرق

نو منتخب وزیر فدا خان فدا کا غذر آمد پر شاندار استقبال

گوپس (اکبرحسین اکبر/ہدایت شاہ) نومنتخب وزیرفدا خان فدا کا غذر آمد بیارچی سے گوپس تک شاندار استقبال بیارچی ،گلمتی ،سنگل اور ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ میں استقبالیہ کیمپ عوام نے نو منتخب وزیرکو جگہ جگہ پھولوں کا ہار پہنایا اور روایتی اشپری پیش کیا ۔جبکہ نومنتخب وزیر فداخان فدا اپنے آبائی گاوں گوپس پہنچاتو ہزارورں کے تعداد میں لوگوں نے ریسٹ ہاوس گوپس کے باہر پھولوں اور نعروں سے استقبال کیا ۔اس موقع پر ریسٹ ہاوس گوپس میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فدا خان فدا نے کہا ۔وزارت اللہ تعالیٰ کے جانب سے ایک ازماش ہے ۔مجھے اللہ تعالیٰ اس ازماش میں کامیاب کریں ۔میں ایک سیاسی کارکن اور عوامی خدمات گار انسان ہوں ۔وزارت کے عہدے کو اللہ کی امانت سمجھ کر عوامی کے فلاو بہبود اور گلگت بلتستان کے تعمیروترقی کے لیے استعمال کروگا۔میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن ،گورنر گلگت بلتستان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔

انہوں نے کہا کہ امن ہماری ضروت ہے۔ میں شرانگیزی کے سخت مخالف ہوں ۔کسی کو شرانگیزی نہیں پھیلانے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ن لیگ کی صوبائی حکومت کی جانب سے غذر کو ایک اور بڑا عہدہ ملنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذر روڑ کو سی پیک کے تحت تعمیرکیا جائے گا۔ن لیک کے وقاقی حکومت نے غذر شندور روڑ کے علاوہ تاجکستان روڑ کو غذر سے تعمیرکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق دور میں نوکریاں پیسے لیکر فرخت کیا گیا اپ ایک پوسٹ پر بھرتی کرنے کے لیے این ٹی ایس کے زریعے میرٹ پر بھرتیاں کیا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد غذر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جائے گا ۔میری اولین ترجیح گوپس یاسین کو الگ ضلع بنانا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد آپ کو الگ ضلع کی  خوشخبری ملے گی یا کم از کم غذر حلقہ ونکو ایک الگ نشست دلاونگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button