تعلیم

پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر گلگت میں عامل صحافیوں کو ویڈیو ایڈیٹنگ اور فوٹو شاپ کی تربیت دی جارہی ہے

گلگت( پ ر) پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر PITAC کے ریجنل آفس گلگت بلتستان میں ویڈیو ایڈیٹنگ اور فوٹوشاپ کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ پہلے ٹریننگ کے شرکا میں گلگت پریس کلب کے دس ممبران شامل ہیں جو کہ عامل صحافی ہیں ویڈیو ایڈیٹنگ کی تربیت حاصل کریں گے۔

گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ادارہ ہے جو کہ باقاعدہ سرٹیفیکشن کے ساتھ کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ PITAC کا ریجنل آفس گلگت میں 2015سے کام کر رہا ہے جس کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ جات میں لوگوں کو معیاری اور جدید تربیت کی فراہمی ہے۔ فنی تعلیم کی فراہمی کے لیئے گلگت میں اس ادارے نے اپنی خدمات کی فراہمی شروع ہے جس میں مینیجمنٹ کورسز، لینگوئج کورسز ،کمپیوٹر کورسز، شارٹ ہینڈ، ویڈیو ایڈیٹنگ وغیرہ کی عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ منسٹری آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کے ماتحت PITACکا ادارہ ملک بھر میں عوام الناس خصوصا نوجوان طبقے کو دور جدید کے عصری علوم سے روشناس کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس ضمن میں گلگت میں قائم ادار ہ سکل ڈیولپمنٹ کے لیئے انفرادی طور پر اور مختلف اداروں کو بھی اپنی خدمات پیش کرتا ہے تاکہ جدید سطح کی ٹریننگ مقامی سطح پر بھی دی جاسکے ۔

ریجنل انچارج گلگت آفس محمد سہیل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ادارہ اور سٹاف اس ادارے کے قیام کے بعد مقامی افراد کے لیئے اعلی اور جدید طرز کی ٹریننگ دینے کے لیے کمر بستہ ہے اور اس مقصد کے لیئے انہوں نے نہ صرف مقامی طور پر اپنے شعبوں کے ماہرٹرینرز کا انتخاب کیا ہے بلکہ کچھ شعبہ جات میں معیاری ٹریننگ کو یقینی بنانے کے لیے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بھی اعلی تعیلم یافتہ اور ہنر مند افراد کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button