چترال

چترال کے علاقے دروش میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے دو سو کے لگ بھگ افراد متاثر، ہسپتال منتقلچترا

چترال (بشیر حسین آزاد) دروش کی نواحی وادی جنجریت کوہ میں شادی کی ایک تقریب میں زہریلی خوراک کھانے سے دو سو کے لگ بھگ افراد قے اور دست کی بیماری میں مبتلا ہوگئے جنہیں دروش کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ ڈی ایس پی دروش ظفر احمد نے بتایاکہ جنجریت کوہ میں ظہیر الدین نامی ایک شخص کے گھر میں شادی کی تقریب میں چاؤ ل اور گوشت کھانے والے لوگوں نے دست اور الٹی کرنا شروع کردیا جس پر انہیں دروش کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچانا شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنجریت کوہ کا علاقہ دروش سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں دشواری پیش آرہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 157کے تحت واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بعض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردئیے جارہے ہیں۔ دریں اثناء دروش ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جنجریت کوہ کے مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کے مقامی ذمہ داران واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لے لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button