اسلامی جمعیت طلبہ نے “عزم ہمارا پاکستان” کے نام سے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان دیا

گلگت(پ،ر)اسلامی جمعیت طلبہ نے عزم ہمارا پاکستان کے نام سے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کردیا عزم ہمارا پاکستان کا مقصد طلباء کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے شعور دلانا اور طلبہ کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی  تعمیر و ترقی کیلئے تیار کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت خواجہ ظہار احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ جمعیت ہر سال ششماہی کے بعد ملک گیر مہم چلاتی ہے جسکا مقصد جمعیت کی تعلیم دوست سرگرمیوں سے طلبہ کو اور عام لوگوں کو روشناس کروانا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ عزم ہمارا پاکستان مہم کے زریعے اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بیس ہزار طلبہ تک اپنی دعوت پہنچائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments