متفرق

پاکستان ڈی ابیلیٹی فورم کے زیرِ اہتمام گلگت میں دو روزہ ورکشاپ منعقد

گلگت( سٹاف رپورٹر) پاکستان ڈسی ایبلیٹی فورم کے جانب سے اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس گلگت میں دوروزہ ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی خالد نعیم سابق ڈائر یکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر اسلام آباد تھے۔ اس ورکشاپ کے میر محفل ناصر حسین ڈپٹی ڈائر یکٹر اسپیشل ایجو کیشن کمپلکس گلگت تھے۔ اس دوروزہ ورکشاپ میں اسلام آباد اور آزادکشمیر سے آئے ہوئے شرکا نے میں اسپیشل ایجوکیشن کے ماہرین، چشم کے ماہرین اور ماہرین ای این ٹی پر مشتمل تھے۔اسپشیل ایجوکیشن میں منعقد ورکشاپ میں این جی اوز کے سربراہاں، سرکاری اداروں کے نمائندے ، والدین، اساتذہ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہرین نے اسپیشل بچوں کا معائینہ کیا۔ اور اسپیشل افراد کے حقوق، مسائل اور انکے بحالی کے مو ضوع پر لیکچر بھی دئیے ورکشاپ کے اختتام میں ناصر حسین ڈپٹی دائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن اور والدین نے ورکشاپ کو مفید قرار دیتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button