متفرق

ہنزہ میں محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا اجلاس منعقد

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت لائن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز نے شرکت کی۔ لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز کو مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محرم الحرام میں ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے بساط کے مطابق ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں ۔ کیونکہ محرم الحرام میں ڈیوٹی کیلئے پولیس کے ساتھ ،پاک آرمی اور جی بی سکاوٹس نے آنا ہیں اس لئے تمام محکموں کے زمہ داروں سے گزارش کرونگا کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ تمام زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام پائے ۔ڈی سی نے ایگزیکٹو انجئنر بی اینڈ آر ہدایت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہنزہ بھر کے تمام امام بارگاہوں تک جانے والی راستوں کو چیک کریں اگر راستہ خراب ہے تو روڈ قلی کے زریعے راستہ صاف کریں تاکہ مجالس کیلئے آنے والے بزرگوں ،خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنانہ ہو ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ عاشورہ کے دن ڈور کھن میں نماز کیلئے تمام واٹر چینلز پر پانی جاری رکھنا بھی آپ کی زمہ داری ہیں عاشورہ کے دن واٹر چینلز پر قلی تعینات کریں ،تاکہ پانی کا ترسیل جاری رہ سکیں۔مجھے اُمید ہے کہ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینگے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکسن واٹر اینڈ پاور شیر عباس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجالس کیلئے بجلی مہیا کرنا آپ کی زمہ داری ہے لہذا مجالس کا شیڈول لیکر بجلی فراہم کرنے کیلئے پلان تیار کریں ،اُنہوں نے کہاکہ اسٹریٹ لائٹس اور گلیوں میں لائٹس کا بندو بست کریں ۔مجالس کیلئے آنے والے حضرات کیلئے مشکل درپیش نہیں ہونی چاہیے۔ڈی سی کو بجلی کے حوالے سے پلان بتاتے ہوئے ایکسن شیر عباس نے کہاکہ ہمارا ہائیڈرل پاور ہاوس فی الحال خراب پڑا ہے اس کے لئے مزید دو دن درکار ہیں ابھی محرم الحرام کے مجالس شروع ہوئے ہیں اس لئے گنش ایریا کے امام بارگا ہوں کو گنش میں موجود تھرمل جرنیٹر سے بجلی مہیا کی جائے گی۔ رات کو مجالس کیلئے امام بارگاہوں کے اطراف میں موجود اسٹریٹ لائٹس کو آن کیا جائے گا امام بارگاہوں کے ساتھ جو گلیاں ہیں اُن میں بھی لائٹس کا بندو بست کیا جائے گا ۔ایکسن واٹراینڈ پاور نے مزید کہاکہ ہائیڈرل مشین کے آن ہونے تک عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔

ڈی سی ہنزہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنے پیرامیڈیکل سٹا ف کو عاشورہ میں میڈیکل کیمپس کے لئے پلان بناکر تیار رکھیں ۔جلوس کے متعلق میڈیکل پلان بیان کرتے ہوئے DHOشیر حافظ نے کہا کہ عاشورہ کے روز ہمارا کریم آباد والا ایمبولینس اور ڈاکٹر سمیت عملہ گنش سے جلوس کیساتھ رہتے ہیں جبکہ میڈیکل کیمپ ڈور کھن کے مقام پر لگاتے ہیں کمیپ میں ڈاکٹر سمیت عملہ موجود ہوتے ہیں اس سال دوسرا میڈیکل کمیپ مسجد علی کے آس پاس لگائے گے ایمبو لینس کو کیمپس میں موجود رکھیں گے DHOنے مزید کہاکہ آپ مطمئن رہے انشاء اللہ ادویات سمیت تمام پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر حاضر ہونگے ۔

اجلاس میں DIS جبارخان ،محکمہ واٹر منیجمنٹ ،محکمہ ایگری کلچر ، محکمہ لوکل گورنمنٹ ،محکمہ بلدیہ ،محکمہ فشریز ،محکمہ سول سپلائی،محکمہ لائیو اسٹاک کے ذمہ داروں کے علاؤہ ایس پی ہنزہ ،اسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے ساتھ تحصیلدار سلمان برچہ بھی شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button