متفرق

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے پولیس کنٹرول روم کا دورہ کیا

گلگت(ارسلان علی) فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے پولیس کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ آئی جی پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کمااور ڈی آئی جی گلگت گوہر نفیس نے محرم الحرام میں سیکورٹی سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی۔منگل کے روز کمانڈر ایف سی این اے نے پولیس کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا کنٹرول روم کو جدید طرز پر بنانے اور جدید نظام متعارف کرانے پر گلگت پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پرکمانڈر ایف سی این اے نیہدایات دیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کا کنٹرول روم سے فوری رابطے کویقینی بنایا جائے اور مانیٹرنگ کیمروں کی مدد سے تمام حساس جگہوں کی سیکورٹی کوفول پروف بنایا جائے اور کنٹرول روم اور حساس جگہوں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فوری کمیونیکیشن کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نےRapid reaction force کاکنٹرول روم سے براہ راست رابطہ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں اور اس موقع پر کمانڈر نے فوج کے زیرنگرانی مشتبہ افراد کی شناخت اور حرکات کے لیے پولیس اہلکاروں کی تربیت کرانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button