پریس کونسل آف پاکستان نے گلگت بلتستان میں علاقائی دفتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا

گلگت(پ ر)پریس کونسل آف پاکستان کا گلگت بلتستان میں اپناریجنل دفترکھولنے کا فیصلہ،دفتر کے قیام سے گلگت بلتستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل میں مدد ملے گی۔یہ بات پریس کونسل آف پاکستان کے نمائندہ خصوصی بیرسٹر عثمان رسول نے گزشتہ روز محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے نائب ناظم فاروق حمد کے ساتھ ان کے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں دونوں محکموں کے مابین مختلف امور پر بھی تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔اس موقع پر، پریس کونسل آف پاکستان کے نمائندہ خصوصی بیرسٹر عثمان رسول نے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے نائب ناظم فاروق حمد کو ادرے کی جانب سے ایک سالانہ رپورٹ پر مشتمل کتاب بھی پیش کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments