متفرق

شاعرات کے درمیان شعری مقابلے میں گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ شازیہ بتول اور حبیبہ کمال نے اول پوزیشن حاصل کر لی

سکردو(سٹی رپورٹر)فکر سوشل فورم کے زیر اہتمام خواتین شعری مقابلہ بعنوان ‘ ‘عورت ” میں خواتین شعراء نے خوبصورت کلام پیش کر کے حاضرین نے دل موہ لیے ،اپنی نوعیت کے پہلے شعری مقابلے میں گزلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ شازیہ بتول اور حبیبہ کمال نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پیلک سکول اینڈ کالج کی طلبہ انیلہ اور فاطمہ جنا ح ویمن کالج سکردو کی طلبہ زہرا شجاعت نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نوآموز شاعرہ سائرہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شعری مقابلے میں لگ بھگ پورے سکردو کی کالجز کی طالبات نے شرکت کی حاضرین کی ایک بڑی تعداد مشاعرے کو سننے کے لیے ہال میں موجو د تھی ، مقابلے کے آخر تک حاضرین نے دل کھول کر نو جوان خواتین شاعرات کو داد دی۔

نامور استاد شاعر حشمت کمال الہامی ، اقبال شہزاد ریجنل ڈائریکٹر علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور نامور ماہر عمرانیات طاہر ربانی نے نوجوان شاعرات کے کلام کو خوب داد دی اور کہا کہ نوجوان شاعرات نے پر مغز کلام سنا کر ہمیں حیران کر دیا ، کالج اور سکول لیول کی طالبات کا اس انداز سے شعر کہنا یقیناًیہ ثابت کر تا ہے کہ بلتستا ن ادبی حوالے سے دیگر صوبوں سے زیادہ زرخیز ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button