متفرق

چین سے آئی ہوئی کار ریلی کا دیامر میں پرتپاک استقبال

چلاس(مجیب الرحمان) ہمسایہ ملک چائینہ سے آئی ہوئی Ningxia Friendly Car rallyدیامر سے ہوتے ہوئے خیبر پختونخواہ میں داخل ہوگئی۔ بیس گاڑیوں پر مشتمل کار ریلی کا دیامر میں جگہ جگہ پر تپاک استقبال پاک چین دوستی زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے مہمانوں نے بھی ہاتھوں میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم تھامے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔ریلی تھلیچی میں دیامر کے حدود میں داخل ہوئی پولیس جوانوں نے زبردست سیکیورٹی حصار میں مہمانوں کو چلاس پہنچایا۔زیرو پوائنٹ پر ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک ڈی آئی جی دیامر استور رینج محمد شعیب خرم جانباز،او سی کے کے ٹی ایف میجر وقاص و دیگر حکام نے ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا۔زیرو پوائنٹ پر عوام کی بڑی تعداد نے مہمانوں کا پرجوش اور تاریخی استقبال کیا۔اور ریلی کو زبردست سیکیورٹی اور پروٹوکول میں بابوسر ٹاپ تک پہنچایا۔زیرو پوائنٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی دیامر محمد شعیب خرم جانباز نے کہا کہ عوام کے تعاون سے پاک چائینہ فرینڈ شپ ریلی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بہترین سیکیورٹی انتظامات ہوئے۔مقامی افراد نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا،اور اپنی محبت کا ثبوت دیا۔ڈی آئی جی دیامر نے سیکیورٹی میں مدد فراہم کرنے پر تمام سیکیورٹی ایجنسیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔عوامی حلقوں نے اس ریلی کو پاک چین دوستی کی اعلیٰ ترین کامیابی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی عالمی حیثیت کو اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل قرار دیا۔اور کہا کہ ریلی سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور ثقافتی روابط مضبوط ہونگے۔واضح رہے کہ مسٹر لی کی قیادت میں باون افراد پر مشتمل کار ریلی براستہ ایران ،دبئی اور پھر مسقط میں اختتام پذیر ہوگی۔ پاکستان میں اس ریلی کا مقصد چین کے لوگوں کوپاکستان سے روشناس کرانا ہے۔تاکہ آنے والے دنوں میں یہاں پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط اور دیر پا ہونگے۔پاک چین دوستی ریلی میں پاکستان کے پولیٹیکل اتاشی شوزیب بھی ہمراہ ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button