متفرق

سکردو میں ریسکیو 1122 کا ادارہ زبوں حالی کا شکار، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں خراب پڑی ہوئی ہیں

سکردو (رضا قصیر) سکردو میں ریسکیو 1122کا ادارہ روز بروز زبوں حالی کا شکار ہو رہا ہے اعلیٰ حکام کی طرف سے مسلسل نظر انداز اور ادارے کی بہتری کے لئے خاص انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ زبوں حالی کا شکار ہو رہاہے سردیوں کے موسم میں تین مہینوں کیلئے فائر فائیٹر گاڑیاں بند کر دی گئی جو تاحال فعال نہیں ہو سکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر فائیٹر کی گاڑیوں کے لئے گراج نہیں بنایا گیا ہے، اسلئے ٹینکی میں پانی جم جانے کا خطرہ لاحق تھا۔ اسی منطق کے تحت فائر فائیٹر گاڑیاں تاحال رکی ہوئی ہیں۔ صرف ایمبولنس گاڑیاں چل رہی ہیں ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آفس کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے۔ ہسپتال کے اندر آفس ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے لانے اور لے جانے کیلئے بھی بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سٹور میں نمی ہونے کی وجہ سے لاکھوں کا سامان پڑے پڑے خراب ہورہا ہے جس کے باعث قومی خزانے کے لاکھوں روپوں کا نقصان ہورہاہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، چیف سکریٹری گلگت بلتستان ، ہوم سکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button