تعلیم

سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں معیاری تعلیم کے بغیر ترقی کرنا ناممکن ہے، رانی عتیقہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ رانی عتیقہ غضنفر جدید دور کی تعلیمی تقاضوں سے اگاہ کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسل مستقبل میں جدید تعلیم سے آراستہ ہوں ۔اب کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر ممکن ہی نہیں کہ طلبہ اپنے لئے کوئی اچھی منزل حاصل کرسکیں ۔ مجھے نہایت خوشی ہوئی کہ اس درسگاہ نے کم عرصے میں کیڈٹ آفیسرز،انجینئرزاور ڈاکٹرز ہمارے معاشرے کو دئیے ہیں سکول انتظامیہ کے ساتھ کمیونٹی بھی مبارک کے مستحق ہے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے اُسوہ سکول گنش کے دورے کے موقعے پر بچوں اور ٹیچرز کو مخاطب کرتے ہوئے کیا .اُنہوں نے کہاکہ ہنزہ پوری دنیا میں تعلیم کے لحاظ سے مشہور ہے کیونکہ ہنزہ میں تعلیمی شرح 90فیصد ہے ابھی مقابلے کا دور ہے جو قوم تعلیمی شعبے میں ترقی کریگا وہی قوم کامیاب ہوگی ۔رانی عتیقہ نے سکول کے تمام کلاسز کاتفصیلی دورہ کیا اور طلبہ سے سوالات بھی کئے اور بچوں سے گھل مل گئی رانی صاحبہ بچوں کی جوابات سن کر مطمین ہوگئی ۔ٹیچرزکو مخاطب کرتے ہوئے رانی عتیقہ نے کہی کہ ایسی ہی لگن اور محنت سے بچوں کو پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ہنزہ میں ایسی درسگاہوں کی ضرورت ہے تاکہ ہنزہ ترقی کے منازل طے کریں ۔صدر مسلم لیگ ن کے صدر جان عالم نے کہاکہ ہم نے 1995میں ایک پودا لگایا تھا اب اللہ کا فضل ہے کہ یہ پودا تناور درخت بن چکا ہے اگلے سال کالج کا انعقاد ہوگا مجھے نہایت خوشی ہوئی ۔بحثیت اُستاد میں اپنے زندگی میں اس درسگاہ کو پھلنے پھولنے دیکھنا چاہتا ہوں مجھے اُمید ہے اسی طرح محنت جاری رکھ ینگے ۔سکول منیجمنٹ کیمٹی کے چےئرمین صادق علی نے سکول آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکال کر آپ لوگوں نے ہماری حوصلہ افزائی کروائی ۔میں آپ لوگوں کا شکرگزار ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھ ینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button