معیشت

یاسین میں وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے تحت سات سو ایک جوانوں میں ڈیڑھ کروڑ کے قرضے تقسیم کئے گئے ہیں

یاسین (معراج علی عباسی ) وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم کے تحت اخوت فاونڈیشن کے زریعے ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں گزشتہ چارمہنیوں کے دوران 701بے روزگارنوجوانوں کو1کروڑ 54لاکھ بیس ہزار روپے احسان قسطوں پر بلاسود قرض دئیے گئے ہیں۔ جبکہ اگلے چارمہینوں کے دوران مزید سات سے آٹھ سو افراد کو قرضے فراہم کیا جائے گا۔ اخوات فاونڈیشن کے زریعے ہرماہ 210 بے رووگار افراد کو قرض جاری کیاجارہا ہے ۔ اخوت فاونڈیشن نہ صرف بے روزگار نوجوانوں کو قرض فراہم کرتا ہے بلکہ زراعت ،فش فامینگ ،لائیوسٹاک کے لیے بھی قرض فراہم کرتا ہے ۔اسکے علاوہ جسمانی طورپر معزور افراد کے لیے ہمارئے ادارئے نے خصوضی گرانٹ کے تحت 50ہزار روپے قراض فراہم کیا جارہا ہے ۔ہمارا مقصد لوگوں کو کاروبار کے زریعے روزگارمہیاکرناہے ۔

ان خیالات کا اظہار اخوت فاونڈیشن غذر کے ایریا منیجرحمیداللہ خان نے اخوت فاونڈیشن یاسین برانچ میں بے روزگار نوجوانوں کوآسان قسطوں پر بلا سود قرضے کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوکیا۔انہوں نے کہا کہ یاسین کے بے روزگار نوجوان اور کاروبار کے زریعے اپناروزگار کرنے کے خواہشمندحضرات ہمارے ادارے سے آسان قسطوں پر بلاسود قرض حاصل کرنے کے لیے رابط کریں ۔تاکہ علاقے سے غربت کی شرح میں کمی آسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button