نوجوان

روندو یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد، اجداد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

سکردو( پ ر) روندو یوتھ فورم کے زیر اہتمام یوم آزادی گلگت بلتستان کے مناسبت سے ایک پروقار تقریب روندو یوتھ فورم کے آفس میں منعقد ہوا تقریب میں طلباء سول سوسائٹی ، ،بلتستان یوتھ الائنس کے ممبران اور روندو یوتھ فورم کے عہدیداران کی نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاشق حسین ، ذاکر حیات ، فورم کے صدر مشروف عالم ، جاوید حسین، انصار مہدی ، حسن بلتی ، مصطفی کمال، سید آصف ودیگر نے کہاکہ ہمارے آباو اجداد نے اس علاقے کو بے سر و سامانی کے عالم میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے ذریعے اس علاقے پر قابض لوگوں کو مار بھگا یا ہے اب ہمیں بھی اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کی ضرورت ہے ہمارے دشمن ہمیں آپس میں زبان ، قومیت اور دیگر تفرقے میں ڈال کر فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہم روز بروز زوال کا شکار ہو رہے ہیں ہمیں اپنے دشمنوں کے عزائم کو پہچانتے ہوئے اپنے اندر محبت وبھائی چارگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاہم ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے مقررین نے کہا کہ ہم آج کے دن اپنے آباو اجداد کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے تقش قدم پر چلتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرنا چاہئے کہ ہم اپنے علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کردارادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آباو اجداد کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع فراہم کیا آزادی کی قیمت ان محکم قوموں سے پوچھیں کہ آزادی کی کیا قیمت ہوتی ہے؟

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button