تعلیم

کھرمنگ میں یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا اہتمام

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) کھرمنگ بھر میں یوم آزادی گلگت بلتستان منایا گیا اس حوالے سے مختلف جگہوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ مرکزی تقریب ہائی سکول مہدی آباد میں منعقد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ بشارت حسین شیخ غلام محمد عسکری غلام رضا سمیت بری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں ہائی سکول مہدی آباد کے طلباء نے ملی نغمے گا کر شہدائے جنگ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان جنگ آزادی گلگت بلتستان میں ہمارے بہادر غیور مجاہدین نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا انہی کی وجہ سے آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کی قدر کرنی چاہیئے آزادی ہمیں کسی نے طبق میں ڈال کر نہیں دیا ہے جان مال کی قربانی دی ہے جنگ آزادی کے ہیرو کو سلام پیش کیا ۔ آزادی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن نذیر شگری نے کہاڈوگرہ راج نے ہمیں انگریزوں نے ہاتھوں بیچ ڈالا تھا اور انگریزوں نے ہمیں ہندوستان کے حوالے کیا تھا لیکن ہمارے مجاہدین کی قربانیوں کے باعث ہمیں آزادی ملی انہوں نے مزید کہاکہ آزادی کی قدر کشمیریوں سے پوچھے جہاں چار چار مہینوں سے کرفیو لگا ہوا ہے لوگ گھروں میں محصر ہو کے رہ گئے ہیں اور سکولوں کو تالا لگا ہوا ہے انہوں نے تقریب میں مزید کہا کہ کھرمنگ میں نظا م تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور غفلت بھرتنے والے اساتذہ کو متنبہ کیا کہ ایسے اساتذہ کے خلاف بھر بور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تقریب سے شیخ غلام محمد عسکری اور ماہر تعلیم و پرنسپل دار السیدتین حاجی غلام رضا نے بھی شہدائے جنگ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر حاجی غلام رضا نے کہا کہ جنگ آزادی کے دوران مہدی آباد چالیس دن تک محاز جنگ بنا رہا اور یہاں سے بھی دشمن پسپا ہو کر چلاگیا جبکہ حکومت نے یوم آزادی کو صوبائی سطح پر منا کر شہدائے آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button