عوامی مسائل

گلگت شہر میں ٹریفک کےمسائل بڑھ رہے ہیں، ٹریفک پولیس کی نفری ناکافی

گلگت( سٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریفک کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ عوام کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ شہر میں ہر ماہ سینکڑوں گاڑیوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ اس گاڑیوں کے لئے کوئی ٹریفک رول نہ ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ٹریفک کنٹرول نہ ہونے سے سکول کانے والے طلباء وطالبات سمیت دیگر ملازمین کو اپنے دفتر تک پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک قانون پر عمل درآمد ہو رہی ہے۔ گاڑیوں کے ڈرائیورز اپنے گاڑیوں کو مرکزی شاہراہوں پر غلط پارکنگ کرکے غائب ہو جاتے ہیں۔ ان گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے نفری نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے صرف 40ٹریفک اہلکار تعینات ہیں جو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔بے ہنگم ٹریفک کے باعث حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ مرکزی شاہراہوں پر تعمیر پرائیویٹ سکولوں میں پارکنگ کی سہولیت بھی نہ ہونے سے بچوں کو لانے اور لے جانے والے بڑی گاڑیاں بھی سٹرکوں پر کھڑی کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں سخت کیا جائے ۔ تمام پرائیویٹ سکولوں اور کاروباری مراکز میں پارکنگ کی سہولیت بنانے کے لئے مالکان کو حکم نامے جاری کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button