تھلیچی کے مقام پر شانگلہ کے رہائشی ڈرائیور کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ؑ چلاس(مجیب الرحمان)تھلیچی کے مقام پر شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کی لاش بر آمد ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لی ۔مقتول کی شناخت ڈرائیور عنایت اللہ ولد منتاج ساکن کرمنگ بشام تحصیل الپوری شانگلہ کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ انکی گاڑی 2235 x.جگلوٹ سے برآمد ہوئی ہے۔مقتول کے جسم پرگولیوں کے نشانات بھی ہیں۔جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ ڈرائیور عنایت اللہ کو قتل کرنے کے بعد انکی لاش پھینک دی گئی ہے۔جبکہ گاڑی جگلوٹ میں لاوارث کھڑی پائی گئی ہے پولیس نے گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بشام میں موجود ٹرانسپورٹ منشی نور کے مطابق گاڑی گزشتہ روز سوات سے گلگت کی طرف گئی تھی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments