جرائم

گوپس پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا، مقتول کا حقیقی بھائی گرفتار

غذر(فیروزخان) گوپس پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا ،قاتل کوئی اور نہیں مقتول کا حقیقی بھائی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے گوپس کے نواحی گاوں سمال میں مقتول بہادر آباد ولد بہادور خان رات کو اپنے چچا زاد بھائی کے گھر سے اپنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ اندھیرے میں  ان پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ہمسائیوں نے پولیس کو دی۔ بعد ازاں پولیس نے مقتول کے حقیقی بھائی کو حراست می  لے کر پوچھ گچھ شروع کردیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اقبال خرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی رنجش، زمینوں کے تنازعات اور ایک راستے کے تنازعے پر اپنے حقیقی بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ملزم نے آلہ قتل 32 بور پستول بھی برامدگی دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button