عوامی مسائل

کھرمنگ، شیخ محسن نجفی کے حق میں یوم احتجاج منایا گیا، شیڈول فور سے نکالنے کا مطالبہ

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) ضلع کھرمنگ کے علماء کے حکم پر ضلع بھر میں علامہ شیخ محسن نجفی کو اور دیگر علماء کو شیڈول فور میں شامل کرنے اور نا حق علماء کرام کی گرفتاری کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا لوگ سڑکوں پر آنے کی وجہ سے کارگل روڈ ٹریفک کی روانی کے لئے مکمل بند رہا ۔ کھرمنگ کے چار اہم مقامات طولتی ، کھرمنگ خاص ، ترکتی اور اولڈینگ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ غاسینگ منٹھوکہ ، مادھوپور اور گوہری کے عوام نے آغا علی کی قیادت میں طولتی تک مارچ کیا ۔اجتماعات سے خطاب میں علما ء کا شیخ محسن کو شیڈول فور ڈالے جانے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان کو خدمات کو محدود کرنے کے لئے ان کو تنگ کیا گیا ہے جبکہ شیخ محسن اور دیگر علامء کا نام صرف اور صرف بیلنس پالیسی کے تحت شیڈول فور میں شامل کیا ہے ان کے فلاحی ، علمی اور انسانی خدمات کو محدود کرنے کے لئے ان کی شہریت منسوخ کیا ہے جبکہ علماء نے مزید کہا کہ یہ اقدام کسی بھی قیمت پر قابل برداشت نہیں ہے اور یہ نیشنل ایکشن پلان کا ناجائز استعمال ہونے کا واضح ثبوت ہیاس ناجائز اقدام کی وجہ سے شیخ نجفی کی علمی ، فلاحی اور انسانی خدمات کا متاثر ہونا ناقابل جبران قومی ضیاع ہے جس کی وجہ سے ہم سب شدید غم و غصہ میں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج احتجاج صرف حکومت کو آگاہ کرنے کے لئے رکھا گیا ہے اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو سنگین سے سنگین تر اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائینگے انہوں نے حکومت کے سامنے کچھ مطالبات رکھا ہے جس میں واضح طور پر شیخ محسن کا نام فوری شیڈول فور سے نکالنے اور اس سنگین غلطی پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جابر بن حیان ٹرسٹ کے تمام منجمد اکاونٹس کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button