متفرق

خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والا سپاہی جہانگیر خان آبائی گاوں داسخریم (استور) میں سپردخاک

استور( عبد الواہاب ربانی ناصر ) گزشتہ روز وادی تیرہ خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والے سپاہی جہانگیر خان ولد ایوب کو اس کے آبائی گاوں داسخریم داری میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کے جنازے میں ڈپٹی کمانڈر80بر گیڈ کرنل عاصم و دیگر سنیر عسکری افسران سمیت علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔

pic-shahed

تفصیلات کے مطابق سپاہی جہا نگیر خان وادی تیرہ خیبر ایجنسی میں 7نومبر 2016کو تقریباٌ 10 بجے کے وقت آئی ڈی بلاسٹ میں شہادت نوش کیا جس کو آج فوجی اعزاز کیساتھ ان کا آبائی گاوں میں سپرد خاک کیا گیا اس موقعے پر ڈپٹی کمانڈر80برگیڈ کرنل عاصم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر میں پھول چڑھائے۔

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرئے بیٹے نے ملک اور قوم کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنی جان قربان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے میرے چار بیٹے ہیں وہ بھی وطن عزیز کی دفاع کے لئے اپنی جان قر بان کر نے کے لئے تیار ہیں ۔

شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button