عوامی مسائل

الٹی میٹم کام کرگئی، ضلعی انتظامیہ کے افسران مسائل حل کرنے تانگیر جاپہنچے

چلاس(مجیب الرحمان)تانگیر کے عوام کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کے لئے دی جانے والی الٹی میٹم پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک سیکرٹری ورکس سید اختر رضوی ،سیکرٹری پلاننگ ،چیف انجینئیر بشارت اللہ ،ایکسین اشفاق اور دیگر حکام سمیت تانگیر پہنچے ۔جہاں پر علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کی۔علماء کے وفدمیں مولانا عزیز الرحمان،مولانا عبیدالرحمان،مولانا سلطان اعظم اور دیگر علماء و عمائدین شریک تھے۔وفد نے علاقے کے مسائل اور عوام کے مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کا تعمیراتی کام التواء کا شکار ہے۔جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔گندم کی کمی دور،بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو اور لنک روڈ متاثرین کے معاوضہ جات فوری ادا کئے جائیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر دلدار ملک نے محکمہ تعمیرات عامہ کو سڑک کی تعمیر فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اور تعمیراتی کام کو اگلے دو روز میں دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیا۔گندم بحران پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائینگے۔البتہ بجلی کے متعلق شکایات کا بھی ازالہ ہوگا۔

انہوں نے متاثرین کے معاوضہ جات کی ادائیگی کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کردی۔جس پر علماء و عمائدین کے وفد نے مشروط طور پر احتجاج غیر معینہ مدت تک کے لئے مؤخر کر دی۔ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض احمد بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ تانگیر کے عوام نے چار روز قبل اپنے مطالبات کے حق میں تانگیر جگلوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور حکومت کو مطالبات پر عملدرآمد کے لئے ڈیڈ لائن دی تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button