سیاست

جہانگیر بدر سیاسی جد و جہد کا ایک روشن باب تھا، سعدیہ دانش سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر جہانگیر بدرکی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر بدر سیاسی جد و جہد کا ایک روشن باب تھے ،ان کی ساری زندگی پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے بڑی قربانیاں دی اور ہمیشہ آمریت کے خلاف ڈٹے رہے ۔قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کے ساتھ طلبہ لیڈر کی حیثیت سے کام کیا اور بیگم نصر بھٹو کے ساتھ MRDتحریک میں ہمیشہ فرنٹ مین کا رول ادا کیا اور کوڑے کھائے ،تشدد برداشت کیا لیکن کبھی نہیں ڈگماگائے ۔ان کا حوصلہ اور عزم ہمیشہ بلند رہا ۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا کہ جہانگیر بدر کی زندگی سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے ،شہید بی بی کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے،پیپلزپارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔موت انسان کو اتی ہے کردار کو نہیں اس طرح پاکستان میں جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیوں کے حوالے سے جہانگیر بدر کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button