متفرق

قراقرم یونیورسٹی میں مذہبی پروگرام منعقد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر گلگت

گلگت ( پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت حمزہ سالک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرامز منعقد کرنے پر پابندی ہے۔ پابندی کے باوجود جن طلبہ نے مذہبی پروگرامز منعقد کئے تھے، اور آج کے آئی یو میں بھی مذہبی پروگرام کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شاہراہ قراقرم پر دھرنا دینے والوں کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردئیے گئے ہیں کہ ان طلبہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button