ثقافت

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی زیر صدارت ہنزہ ڈسٹرکٹ کلچرل ایسوسی ایشن کا قیام

ہنزہ(رحیم آمان)ہنزہ میں ڈسٹرکٹ کونسل آفس میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جاوید اقبال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انعام اللہ کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر ا یسوسی ا یشن کے عہدداران کے علاوہ دیگر کلچر ایسوسی اشنز نے بھی شرکت کی۔اس اجلا س میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انعام اللہ کے زیر صدارت ڈ سڑکٹ کلچرل ایسوسی ایشن کا قیا م عمل میں لایا گیا ۔ نو منتخب کابینہ کے عہدداران میں سردار علی صدر، سلمان کریم نائب صدر، کریم ساکا جرنل سکریٹری،جاویدفنانس سکریٹری اور رحیم آمان انفارمیشن سکریٹری منتخب ہوئے جسکا باقائدہ نوٹفکیشن کل تک جاری کی جائے گی۔

اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ سپورٹس آفسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقائی کلچر اور با صلاحیت مقامی فنکاروں کو نہ صرف علاقائی سطح بلکہ بین الااقوامی سطح پر ا جاگر کر نے کی کوشش کرینگے اور کلچرکی فروغ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button