ثقافت

یاسین : جشن تخم ریزی گیارہ اوربارہ مارچ کو منایا جائے گا

یاسین (معرج علی عباسی ) یاسین میں گزشتہ نو سو سالوں سے جاری دوروزہ قدیم ثقافتی رسم جشن تخم ریزی ہر سال کی طرح اس سال گیارہ بارہ مارچ کو منایا جائے گا۔ یاسین کے قدیم ثقافتی رسم جشن تخم ریزی گلگت بلتستان میں شندور میلہ کے بعد دوسرا بڑا ثقافتی میلہ ہے جس میں ہر سال اعلیٰ سرکاری و سیاسی شخصیات کے علاوہ گلگت بلتستان بھرسے ہزاورں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ دو روزہ جشن میں یاسین کے قدیم ثقافتی رسومات کے علاوہ پولو میچ، رسہ کشی، گھوڑا جمپ، رات کو شمح بردار ریلی اور دیسی بینڈ پر مقامی فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ جشن کا آغاز حسب سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب کے گھرسے گیارہ مارچ کے صبح دس بجے شروغ ہوگا اور بارہ مارچ کے شام کو شاہی پولوگراونڈ یاسین کے مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button