ضلع کھرمنگ میں موجود منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے، عوامی حلقے

کھرمنگ (کرائم رپورٹ) ضلع کھرمنگ میں منشیات کے ڈیلرز موجود ہیں سکردو میں منشیات کا بڑا سرغنہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے کھرمنگ میں موجود چھوٹے ایجنٹوں کو بھی انجام تک پہنچانے کے لئے اقدامات کریں عوامی حلقے نے مزید کہا کہ کچھ لوگ جو کہ ہمارے نوجوان نسل کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ان کو مختلف منشیات کا عادی بناتا ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے ایس پی کھرمنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کا تعاقب کر کے ان کو گرفتار کیا جائے اور کھرمنگ کے داخلی چیک پوسٹ پر چیکنگ سختی کیا جائے۔ واضح رہے کہ کھرمنگ میں منشیات فروشوں کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے اہل کھرمنگ سراپا احتجاج ہیں۔

آپ کی رائے

comments